ڈپٹی کمشنر حب نے گورنمنٹ ہائی اسکول ساکران میں یونیسف کی معاون سے جدید لائبریری کا افتتاح کردیا

منگل 15 جولائی 2025 19:25

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء) ضلع حب میں تعلیم کے فروغ کی جانب ایک بڑی پیش رفت ہوئی، جب ڈپٹی کمشنر حب نثار لانگو نے گورنمنٹ ہائی اسکول ساکر ان میں یونیسف کی معاونت سے زیر تکمیل جدید لائبریری کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں تعلیم سے وابستہ افسران، اساتذہ، طلبہ اور علاقے کے معززین کی بڑی تعداد شریک تھی۔تقریب میں ESP بلوچستان کے فیلڈ آفیسر نوراللہ وطن دوست بھی موجود تھے جنہوں نے لائبریری کی تکمیل، سہولیات اور تعلیمی اثرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس لائبریری میں طلبہ کے لیے کتب، تعلیمی مواد، مطالعے کی پرسکون جگہ اور ڈیجیٹل لرننگ کا سامان دستیاب ہوگا، جو علاقے کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم کی طرف لے جانے کا اہم ذریعہ بنے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حب نثار لانگو نے کہا کہ یونیسف کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ نہ صرف تعلیمی ترقی کا نشان ہے بلکہ ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد بھی ہے۔

واضح رہے کہ یونیسیف کی جانب سے عنقریب گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول اوتھل میں بھی ایک نئی لائبریری کا افتتاح کیا جائے گا، جو خاص طور پر علاقہ کی طالبات کو تعلیمی میدان میں مزید روشناس کرے گی۔یہ اقدام ضلع لسبیلہ میں تعلیمی ترقی کے لیے حکومت اور بین الاقوامی اداروں کے درمیان مضبوط تعاون کی واضح مثال ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ اس سے طلبہ میں مطالعے کی عادت، تحقیقی صلاحیت اور تعلیمی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :