مانسہرہ: پولیس ٹریننگ اسکول کی 47ویں پاسنگ آٹ پریڈ، 523 ریکروٹس نے تربیت مکمل کر لی

پاسنگ آٹ پریڈ میں ریکروٹس کا شاندار مظاہرہ، ڈی آئی جی ٹریننگ نے قوم کی خدمت کا عزم دہرایا

منگل 15 جولائی 2025 19:25

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء) پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں 47 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا تقریب کے مہمان خصوصی عبدالغفور آفریدی ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختون خواہ پشاور تھے۔ھزارہ ریجن سے تعلق رکھنے والے 499 کانسٹیبلز اور 24 لیڈی کانسٹیبلز پر مشتمل ریکروٹس نے تربیت مکمل کرکے پریڈ، مارشل آرٹ اور ATS ڈیمو کا شاندار مظاہرہ کیا،47 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تیاری ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نیاز گل خان کی نگرانی میں کی گئی۔

ریکروٹس نے کامیابی سے اپنی ٹریننگ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد اپنی تمام تر توانائیاں ملک و قوم کی حفاظت و خدمت خلوص نیت سے پاکستان اور آئین کا وفادار رہنے غیر جانب داری سے کارہائے منصبی کی احسن طریقے سے انجام دہی شہریوں کے وقار و پولیس کے ضابطہ کار پر پابند رہنے کا حلف اٹھایا۔

(جاری ہے)

دوران کورس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے (بیسٹ آف پریڈ) (بیسٹ آف لا) اور (بیسٹ آف فائر) میل اور فی میل ریکروٹس میں ڈی آئی جی ٹریننگ عبدالغفور آفریدی اور ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے انعامات تقسیم کیے۔

ڈی آئی جی ٹریننگ عبدالغفور آفریدی نے ٹریننگ مکمل کرنے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے تمام پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاسنگ آوٹ کا دن خوشی کا دن ہوتا ہے آپ تمام اہلکار ٹریننگ سکول سے علم و تربیت اور تجربہ حاصل کر کے عوام کی جان و مال کی حفاظت بہتر انداز سیکرینگے، مجھے امید ھے کہ آپ تمام جوان خیبر پختون خواہ پولیس اور پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کا نام روشن کرینگے۔