سینٹ کی نشست پر انتخابا ت کیلئے شیڈول جاری ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال (آج)تک جاری رہی گی

منگل 15 جولائی 2025 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)الیکشن کمیشن کے مطابق کی سینٹ کی نشست پر انتخابا ت کے لئے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال(آج)بدھ کو تک جاری رہی گی جبکہ پولنگ 31 جولائی ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق خالی نشستوں کیلئے 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ان میں راحیلہ بی بی، مشال اعظم، ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس، ثوبیہ شاہد، مہتاب ظفر، ثمینہ خالد اور شازیہ شامل ہیں، اب تک راحیلہ بی بی ، شازیہ ، ساجدہ بیگم ثوبیہ شاہد ، سمیرا شمس صائمہ خالد ، مومنہ باسط کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوچکی ہے،مسلم ن کے کوٹے پر خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے جمع کرانیوالے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے،ریٹرننگ آفیسر محمد فرید آفریدی نے نرگس علی ، سیدہ سونیا حسین ، ثمر ہارون بلور اور سعیدہ جمشید کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی اور فارم 32 جاری کیا۔

ثمر ہارون بلور اور سعیدہ جمشید کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے۔ جبکہ نرگس علی اور سیدہ سونیا حسین کے کاغذات پارٹی کے ترجیحی فہرست میں نام موجود نہ ہونیکی بنا پر مسترد کئے گئے۔