قلات ،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دو کار گاڑیوں میں تصادم، دو افراد جاںبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی

منگل 15 جولائی 2025 21:10

ؓقلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) قلات میں این 25 کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بینچہ کے مقام پر دو کار گاڑیوں میں تصادم، دو افراد جانبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بینچہ کی مقام پر ٹوڈی اور انڈس کار کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی قلات لیویز بروقت پہنچ کر ایمبولینس بینچہ اور موبائل لیویز فورس بینچہ کے زریعے نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی گئی جانبحق ہونے والوں میں علی حسن ولد نبی بخش قوم سمالانی سکنہ گدر سوراب اور لکمیر خان ولد محمد علی قوم سمالانی سکنہ چھپر قلات حال گدر سوراب جبکہ زخمیوں میں محمد اسحاق ولد محمد یوسف قوم شیخ سکنہ خضدار رحمت اللہ ولد محمد خان قوم میروانی سکنہ سوراب شامل ہیں