ئ* بلوچستان ہائیکورٹ میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت

&عدالت عالیہ نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف دائر آئینی درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کردی

منگل 15 جولائی 2025 21:45

‘کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) بلوچستان ہائیکورٹ میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت،عدالت عالیہ نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف دائر آئینی درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی،سینئر قانون دان محمد ریاض احمد ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پیر کے روز سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جانب سے بلوچستان اسمبلی سے منظور ہونیو الے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے اس ایکٹ کیخلاف دائر تمام آئینی درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتہ 21 جولائی بروز پیر تک ملتوی کردی۔