ؔمعاون خصوصی وزیراعلیٰ ملک لیاقت خان کی زیر صدرات ضلعی افسران کا سہ ماہی کارگردگی کے حوالے سے اہم اجلاس

ھ*محکمہ میں اصلاحات لانے کے لئے بروقت ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،ملک لیاقت خان

منگل 15 جولائی 2025 21:45

U پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت خان کی زیر صدرات منگل کے روز بہبود آبادی کمیٹی روم میں صوبہ بھر کے تمام ضلعی افسران کا سہ ماہی کارگردگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام اضلاع کے ضلعی پاپولیشن افسران بزریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

اس موقع پر سیکرٹری پاپولیشن انیلہ محفوظ درانی،ڈی جی پاپولیشن ریحان گل خٹک،پراجیکٹ ڈائریکٹر ہدایت اللہ خان،ڈائریکٹر سید عمران علی شاہ،ڈائریکٹر ضم اضلاع سید عثمان شاہ،اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔حکام نے معاون خصوصی کو متعلقہ اضلاع میں محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے عوام کو دی جانے والے سروسز کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ملک لیاقت خان نے حکام سے کہا کہ محکمہ میں اصلاحات لانے کے لئے بروقت ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔گڈ گورننس پر توجہ دیکر عوام کی خدمت کیلئے دن رات محنت کی ضرورت ہے۔غیر تسلی بخش کارگردگی دکھانے والے ضلعی افسران کیخلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائیں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ فیمیل پلاننگ پر عملدرآمد کیلئے ضلعی حکام عوا م میں شعور وآگہی پیدا کرنے کیلیے اقدامات اٹھائیں۔ملک لیاقت خان نے آئندہ ماہ مختلف ڈویژن میں ضلعی دفاتر کا دورہ کرنے کا بھی عندیہ دیا۔اس موقع پر حکام نے ریجنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ایبٹ آباد پشاور،ملاکنڈاور مختلف ٹریننگ کورسز بارے تفصیلی بریفنگ دی

متعلقہ عنوان :