بشری بی بی کی ایک ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پرفیصلہ موخر

منگل 15 جولائی 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں زیرسماعت بانی پی ٹی آئی کی 6 ضمانت کی درخواستوں پردلائل نہ ہوئے اور بشری بی بی کی ایک ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پرفیصلہ بھی موخرکردیاگیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کیجانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پردلائل نہ ہوسکے جبکہ بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بھی نہ سنایا جا سکا،عدالت نے گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے یا بذریعہ ویڈیو لنک حاضری کے احکامات جاری کئے تھے،عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی تمام درخواستوں پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔

بانی پی ٹی آئی پر احتجاج، توڑ پھوڑ، اقدام قتل کی دفعات کے تحت 5 مقدمات درج ہے،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ میں جعلی رسیدیں جمع کروانے پر بھی ایک مقدمہ درج ہے۔