سی پی او فیصل آباد کا مختلف تھانوں کا اچانک دورہ، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اور بلڈنگزسمیت تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا

منگل 15 جولائی 2025 22:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) سی پی او فیصل آباد کا مختلف تھانوں کا اچانک دورہ۔ فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اور بلڈنگزسمیت تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی صاحبزادہ بلال عمر نے تھانہ پیپلز کالونی، تھانہ سول لائن، تھانہ گلبرگ کا اچانک دورہ کیا، ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی بھی ہمراہ تھیں۔

سی پی او نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اور بلڈنگز تھانہ سمیت تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تاخیر کا شکار درخواستوں اور چالانوں کو جلد یکسو کرنے کی ہدایت دی۔ سی پی او نے کہا کہ عوام کی شکایات اور انکے بروقت ازالے کے لیے سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے تھانہ ایک بنیادی یونٹ ہے جسمیں مزید بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔تھانوں کی بلڈنگ کی رینویشن کو چیک کیا اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور تھانے کی سطح پر ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے اور چیک اینڈ بیلنس کے لیے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔