ج* سلمان اکرم راجہ کا لہجہ اور گفتگو قابل قبول نہیں ، سینیٹر علی ظفر

اگر آپ کو بہت غصہ چڑھ گیا ہے تو پانی پی کر گفتگو کریں،سیاسی جماعت میں کوئی کسی کا ماتحت یا نوکر نہیں ہوتا، عالیہ حمزہ بارے بیان پر ردعمل

منگل 15 جولائی 2025 22:50

- اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر علی ظفر کا سلمان اکرم راجہ کے عالیہ حمزہ سے متعلق بیان پر رد عمل آگیا۔ اپنے ردعمل میںسینیٹر علی ظفر نے کہا کہاس طرح کا لہجہ اور گفتگو قابل قبول نہیں، اگر آپ کو بہت غصہ چڑھ گیا ہے تو پانی پی کر گفتگو کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ کا عالیہ حمزہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے لہجہ انتہائی سخت تھا اور وہ غصے میں بھی نظر آئے۔

سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ سیاسی جماعت میں کوئی کسی کا ماتحت یا نوکر نہیں ہوتا، اگر آپ کو تنقید اچھی نہیں لگی تو پبلک فورم کی بجائے پارٹی کے اندر بات ہونی چاہیے، قوت برداشت ہونی چاہیے اور آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔علی ظفر کے مطابق عالیہ حمزہ کی شکایت درست ہے کہ ایسے ایونٹ میں چیف آرگنائزر سے مشاورت ہونی چاہیے، آپ ان کو اس ایونٹ سے الگ نہیں کر سکتے تھے۔