Live Updates

فیصل آباد رچنا ٹائون ستیانہ روڈ پر چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق

بدھ 16 جولائی 2025 10:30

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)فیصل آباد،بیک سائیڈ زمزم ٹیکسٹائل نزد رچنا ٹائون ستیانہ روڈ پر چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق چھت گرنے سے 50سالہ شاہمند اور 40سالہ ریاض بی بی سکنہ چک 386 جی۔

(جاری ہے)

بی ہریانہ جھامرہ موقع پر جاں بحق ہو گئے پندرہ مرلے کی بھینسوں کی حویلی میں ایک مرلے کا کمرہ بنا ہوا تھا۔ بارش کی وجہ سے خستہ حال(لکڑی کے بالوں اور سرکنڈوں سے بنی ہوئی)چھت گر گئی۔جس کے نیچے تین بچے اور میاں بیوی سوئے ہوئے تھے۔ تینوں بچے محفوظ رہے جب کہ میاں بیوی ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے ڈیڈ باڈیز کو ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے نکال ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد شفٹ کیا-

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات