ترپتی دمری نے فلم اسپرٹ کو اہم ترین پراجیکٹ قرار دیدیا

فلم ’’اسپرٹ ‘‘یکم اگست 2025 ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی

بدھ 16 جولائی 2025 10:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)فلم اسپرٹ میں دیپیکا پڈوکون کی جگہ کاسٹ کیے جانے کے بعد ترپتی نے بھی اس فلم کو اہم ترین پراجیکٹ قرار دے دیا۔ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اسپرٹ شوٹنگ کیا ریلیز سے قبل ہی خوب چرچوں میں ہے جسکی وجہ فلم کی پہلی چوائس دیپیکا پڈوکون کے فلم سے باہر ہونے اور انکی جگہ ترپتی کو کاسٹ کیا جانا ہے۔

ایک جانب دیپیکا کے واک آٹ ہونے کے بعد جہاں فلمی ستارے انکی حمایتی بنے ہوئے ہیں اور آئے زور نئے نئے بیانات سامنے آرہے ہیں وہیں خوش قسمت اداکارہ ترپتی نے اسپرٹ کا حصہ بننے کیلئے خود کو پوری طرح تیار کرلیا ہے۔اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے سندیپ ریڈی وانگا کے ساتھ اپنے تعلق اور باہمی سمجھ بوجھ کے بارے میں بات کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ان کا سندیپ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے اور وہ خوش ہیں کہ دوبارہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید یہ بھی بتایا کہ،سندیپ کیساتھ انکا یہ پراجیکٹ انکے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، چونکہ وہ مختلف قسم کے کردار نبھاتی ہیں، اس لیے ہر ہدایتکار کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی الگ ہوتا ہے۔اسی انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سندیپ ریڈی وانگاکے کام کرنے کا انداز دھڑک 2 کی ہدایتکارہ شازیہ اقبال سے مختلف ہی تو جواب میں ترپتی نے دونوں ہدایتکاروں کی تعریف کی اور بتایا کہ دونوں ہی اپنے کام میں ایک خاص انفرادیت لے کر آتے ہیں، جو بطور اداکارہ ان کے لیے بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔

لگے ہاتھوں انہوں نے یہ بھی واضح کردیا کہ، ہر ہدایتکار کا وژن، کہانی بیان کرنے کا انداز، اور سیٹ پر ماحول مختلف ہوتا ہے، اور یہی چیز ایک اداکار کو نکھارتی ہے۔ترپتی کا کہنا تھا کہ،ہر فلم ساز اپنی الگ حساسیت اور توانائی لے کر آتا ہے، جو آپ کو خود بخود ڈھلنے اور آگے بڑھنے پر مجبور کرتی ہے۔ میں حال ہی میں وشال (بھردواج)کے ساتھ کام کر رہی تھی، اور ان کی فلم بھی جلد ریلیز ہونے والی ہے، تو میں اس کے لیے بھی کافی پرجوش ہوں۔واضح رہے کہ اداکارہ ترپتی دمری ان دنوں اپنی نئی رومانوی ڈرامہ فلم دھڑک 2 کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں ان کے مدمقابل سدھانت چترویدی نظر آئیں گے۔ یہ فلم یکم اگست 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :