سعودی عرب عالمی مرکز بننے کی راہ پر گامزن، ای گیمز میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری

بدھ 16 جولائی 2025 11:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)سعودی عرب نے الیکٹرانک کھیلوں (ای اسپورٹس)کو صرف تفریحی سرگرمی کے بجائے ایک منافع بخش معاشی میدان کے طور پر اپنایا ہے۔ دنیا بھر میں اس شعبے کا حجم سینکڑوں ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

اسی لیے مملکت نے اسے آمدنی کے ذرائع میں تنوع، سعودی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور عالمی سطح پر اپنی شناخت مضبوط بنانے کا ایک مثر ذریعہ بنا لیا ہے۔

میڈیارپورٹس ککے مطابق ای اسپورٹس کے ماہر فارس القحطانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب عالمی سطح پر ای اسپورٹس اور گیمز انڈسٹری کا ایک مضبوط مرکز بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی نوعیت کے بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی دنیا بھر کے کھلاڑیوں اور شائقین کو مملکت کی جانب متوجہ کر رہی ہے۔