حکومت 2 لاکھ روپے ٹرانزکشن پر ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ‘ ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن

بدھ 16 جولائی 2025 13:12

حکومت 2 لاکھ روپے ٹرانزکشن پر ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ‘ ریو نیو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)ریونیو ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیر نے کہا ہے کہ حکومت کو2 لاکھ روپے ٹرانزکشن پر ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ،فنانس بل میں شامل سیکشن 37اے،37بی کی وجہ سے بھی مشکلات بڑھیں گی ،مواقع میسر نہ ہونے ،بے جا شرائط ، سخت قوانین اور مہم جوئی کی وجہ سے ملک سے برین اوربڑے سرمایہ کار باہر جارہے ہیں جو تشویش کا باعث ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ٹیکس بار کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عامر قدیر نے کہا کہ سوال یہ ہے پالیسی ساز کاروبار کو آسان کیوں نہیں بناتے اور ایسا نظام کیوں نہیں بناتے جہاں ٹیکس براہِ راست قومی خزانے میں جمع ہو،کاروباری لوگ ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن ایف بی آر کی مشینری خود اس میں رکاوٹیں ڈالتی ہے تاکہ چور راستے نکل سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی قانون سازی میں تمام بارز چیمبرز ،ایسوسی ایشنز ، تاجر تنظیموں اور ماہرین کی رائے کو شامل کیا جانا چاہیے تاکہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے موثر اور قابل عمل قانون سازی ہو سکے ۔