لاہورسمیت صوبہ بھرسے75ہزار694اشتہاری ملزمان گرفتار ، پنجاب پولیس

بدھ 16 جولائی 2025 13:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) پنجاب پولیس کاسنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،رواں سال لاہورسمیت صوبہ بھرسے75ہزار694اشتہاری ملزم گرفتار کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے کیٹگری کے 26 ہزار 280، بی کیٹگری کے 49 ہزار 414 اشتہاری شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبہ بھرسے31ہزار174عدالتی مفروران بھی گرفتارکئے گئے۔ اے کیٹگری کے 6782، بی کیٹگری کے 24 ہزار 392 عدالتی مفرورگرفتارکئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 16ہزار 546 عادی مجرم بھی گرفتارکیے گئے،جن میں اے کیٹگری کے 6311، بی کیٹگری کے 10 ہزار 235 عادی مجرم شامل ہیں۔لاہورمیں16353اشتہاری،12316عدالتی مفرور،6657عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :