گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہر آباد کے ریٹائرڈ ٹیچر محمد ریاض انتقال کر گئے

بدھ 16 جولائی 2025 16:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہر آباد کے ریٹائرڈ ٹیچر محمد ریاض انتقال کر گئے جن کو نماز جنازہ ادا کر کے آبائی گائوں ہجن کوٹ مومن میں سپردخاک کر دیا گیا جو اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی بی صفدر صدیق کے حقیقی بھائی تھے جن کی اچانک وفات پر جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پنجاب کے نائب امیر مولانا عطا اللہ بندیالوی،پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر،اتحاد العلما بین المذاہب کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک ضیا الحق،ملک مشتاق حیدر، چوہدری محمد اشرف،فیاض معاویہ، محمد بشیر،محمد عرفان اور دیگر نے مولوی صفدر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے جنت الفردورس میں اعلی مقام اور پسماندگان کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔