جیسمین منظور نے خود پر ہوئے مبینہ تشدد کی تصاویر شیئر کردی، سابق شوہر پر الزامات

میری خوبصورت زندگی ایک درندہ صفت مرد نے خراب کردی، مجھ پر بدترین تشدد کرنے کے باوجود میرے سابق شوہر جناح ہسپتال میں عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں؛ معروف اینکرپرسن کی ایکس پر پوسٹ

Sajid Ali ساجد علی بدھ 16 جولائی 2025 13:58

جیسمین منظور نے خود پر ہوئے مبینہ تشدد کی تصاویر شیئر کردی، سابق شوہر ..
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی 2025ء ) ملک کی معروف اینکرپرسن جیسمین منظور نے خود پر ہوئے مبینہ تشدد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سابق شوہر پر اس تشدد کے الزامات عائد کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے متعدد پیغامات میں انہوں نے خود پر تشدد کا دعویٰ کرتے ہوئے کیے اس حوالے سے بطور ثبوت اپنی تصاویر بھی شیئر کیں، جن کے بارے میں جیسمین منظور نے بتایا کہ ’یہ تشدد زدہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ میں خود ہوں یہ میری ہی کہانی ہے اور تشدد کا یہ "تحفہ" مجھے سابق شوہر نے دیا‘۔

jasmeen manzoor 1
اینکر پرسن نے مزید لکھا کہ ’میری خوبصورت زندگی ایک درندہ صفت مرد نے خراب کردی، جس نے مجھے ایسے وقت میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جب میں پہلے ہی اپنی زندگی کے مشکل وقت سے گزر رہی تھی کیوں کہ میری والدہ انتقال کرگئی تھیں لیکن مجھ پر بدترین تشدد کرنے کے باوجود میرے سابق شوہر جناح ہسپتال میں گزشتہ 6 ماہ کے عرصے سے عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں، میں نے اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے‘۔

(جاری ہے)

jasmeen manzoor 2
جیسمین منظور نے اپنے پیغامات میں مزید کہا کہ ’میں بہت دیر تک یہ سوچتی رہی کہ میں یہ خود پر ہوئے اس تشدد کے بارے میں عوام کے ساتھ شیئر کروں یا نہیں لیکن میں اسے شیئر کرنے کی ہمت دکھانا چاہتی ہوں تاکہ ہم سب اس قسم کے رویے کے خلاف متحد ہو سکیں اور حکومتی حکام کی آنکھیں کھل جائیں کیوں کہ یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے اور کوئی اپنے گھر کی چار دیواری میں بھی محفوظ نہیں ہے، اس حوالے سے سب سے زیادہ خطرناک لوگ وہ ہیں جن پر آپ آنکھیں بند کرکے بھروسہ کرتے ہیں‘۔ 
jasmeen manzoor 3