
وفاقی کابینہ اجلاس،ای او بی آئی پنشن میں 15فیصد اضافے اورجان بچانے والی ادویات کی درآمد پر 5 سال کیلئے مزید استشنیٰ کی منظوری
ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کیا جائے گا، یہ ادویات صرف ہسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں دستیاب ہوں گی اور ان کی کھلے عام فروخت پر پابندی ہو گی اور ادویات کی درآمد کیلئے پہلے لائسینسنگ اتھارٹی سے منظوری درکار ہو گی
فیصل علوی
بدھ 16 جولائی 2025
16:30

(جاری ہے)
پینشن میں یہ اضافہ ادارہ اپنے وسائل سے پورا کرے گا۔وزیراعظم نے ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن) میں اداراتی اصلاحات کے حوالے سے کابینہ کی کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی۔
مستقبل میں پنشنرز کو مزید سہولیات میسر آسکیں اور ادارے کی استعدادکار بہتر بنائی جا سکے۔یہ کمیٹی ادارے کی اصلاحات کے ساتھ ساتھ غیر منظم لیبر سیکٹر جیسا کہ گھریلو ملازمین، کاشتکاری سے وابستہ ملازمین اور اس طرح کے دیگر شعبوں کے ملازمین جنہیں اب تک نظر انداز کیا جاتا رہا۔ اولڈ ایج بینیفٹس کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پر غور و خوض کرے گی۔غیر منظم سیکٹر کی اصلاحات سے اب تک نظر انداز کئے گئے سیکٹرز کے ملازمین کو انکے حقوق ملیں گے۔وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر ہسپتالوں اور متعلقہ صحت کے اداروں میں استعمال ہونے والی انسداد کینسر، دل کے امراض اور زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پر میں پانچ سال کی مزید استثنٰی کی منظوری دے دی۔یہ ادویات انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے انتہائی اہم ہیں اور ان کی فوری دستیابی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ استثنیٰ دیا گیا ہے۔یہ ادویات صرف ہسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں دستیاب ہوں گی اور ان کی کھلے عام فروخت پر پابندی ہو گی اور ان ادویات کی درآمد کیلئے پہلے لائسینسنگ اتھارٹی سے منظوری درکار ہو گی۔وفاقی کابینہ نے سی کیرج شپنگ ڈاکومنٹس بل میں ترمیم کی منظوری دے دی، جس سے بحری تجارت سے متعلق دستاویزی عمل مزید آسان اور عالمی معیار سے ہم آہنگ ہو سکے گا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر سی کیرج شپنگ ڈاکیومینٹس بل 2025 کے مسودے کے حوالے سے ضروری قانونی کاروائی شروع کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 2 جولائی 2025 اور 3 جولائی 2025 کو ہوئے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اضافہ
-
بجٹ میں آئی ایم ایف کا دیا ہوا اسٹرکچر کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا
-
چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کے حکومتی فیصلے پر سوالات اٹھ گئے
-
لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے
-
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آکر حالات خراب کرنے کی بات بھول جائیں
-
"جب پٹرول، ڈیزل، بجلی، آٹا، سبزیاں مہنگی ہوں تو سمجھ جاو وزیر اعظم چور ہے"
-
حکومت ایک منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانا چاہتی ہے جس سے ہوشیار رہا جائے
-
پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر میڈیا کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ٹریفک پولیس کو محنت کشوں کے چالان کم اور وارننگ زیادہ دینے کی ہدایت
-
حکومت کا ایکس مل کے بعد چینی کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ
-
ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوگئی
-
غزہ: خوراک کی اسرائیلی تقسیم یا فلسطینیوں کے لیے موت کا پھندا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.