چیئرمین سینیٹ کا حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

قدرتی آفات آزمائش کا وقت ہوتی ہیں اور پوری قوم کو متحد ہو کر ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے، یوسف رضا گیلانی

بدھ 16 جولائی 2025 17:18

چیئرمین سینیٹ کا حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)چیئرمین سینیٹ محمد یوسف رضا گیلانی نے حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قدرتی آفات آزمائش کا وقت ہوتی ہیں اور پوری قوم کو متحد ہو کر ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کا عمل فوری اور موثر بنایا جائے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی مکمل معاونت کریں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔