Live Updates

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام پر ظلم و زیادتی ہے، مفتی فیض القادری

بدھ 16 جولائی 2025 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)جماعت غوثیہ اہل سنت انٹرنیشنل کے چیئرمین مفتی محمد فیض القادری نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اور بے تحاشہ اضافہ غریب عوام پر ظلم اور زیادتی کے مترادف ہے، حکومت کی جانب سے آئے روز قیمتوں میں اضافہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انہیں مزید مہنگائی، بے بسی اور پریشانی کے دلدل میں دھکیلنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کا طوفان ہے، دوسری طرف عوام کی آمدنی اور قوتِ خرید کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، ایسے حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا سراسر ناانصافی ہے، حکومت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ہر قیمت کا اثر صرف گاڑیوں تک محدود نہیں رہتا بلکہ اشیائے خورونوش، ٹرانسپورٹ، بجلی اور گیس جیسے بنیادی شعبوں تک پھیلتا ہے، انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مزدور، دیہاڑی دار، سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر قیمتوں میں کمی کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے کیونکہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے، اگر حالات یہی رہے تو شدید عوامی ردِعمل جنم لے سکتا ہے، مفتی محمد فیض القادری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عوام کو انصاف، سہولت اور بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، جسے پورا کرنا ناگزیر ہے، جماعت غوثیہ اہل سنت انٹرنیشنل مہنگائی کے خلاف ہر پرامن آواز کا ساتھ دے گی اور عوامی مفاد میں ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات