
سر حد یونیورسٹی اسلام آ باد کیمپس کے طلباء کیلئے منشیات کے نقصانات ، روک تھام بارے لیکچر
بدھ 16 جولائی 2025 19:24
(جاری ہے)
تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آبادپولیس نے وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی "نشہ اب نہیں "تحریک شروع کر رکھی ہے،اس سلسلے میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھا نہ ہمک ذوالفقار علی نے سرحد یو نیو رسٹی اسلام آ باد کیمپس کے طلباء کومنشیات کے نقصانات اور روک تھام کے حوالے سے خصوصی آگاہی لیکچر دیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوان خاص کر طلباء کیلئے منشیات کا استعمال انکے صحت اور مستقبل دونوں کیلئے تباہ کن ہے، طلباء خود کو بھی اس ناسور سے بچائیں اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں اپنا اہم کر دار ادا کریں، کیونکہ والدین اور اساتذہ کے تعاون سے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچایا جاسکتا ہے، انہو ں نے طلباء سے التماس کی ہے کہ وہ اپنے آس پاس منشیات کی کسی قسم کی سرگرمی کے بارے میں پولیس کو فوری اطلاع دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، جب تک عوام کا تعاون حاصل نہیں ہوگا اس ناسور کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طورپرمنشیات کی روک تھام کیلئے بھرپور کردرادا کر رہے ہیں،جبکہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کی گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں، اسلام آبادپولیس منشیات فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہری منشیات کے خاتمے کیلئے اسلام آباد پولیس کا ساتھ دیں اور عزم کریں کے نشہ اب نہیں،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمر جنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15پرفوری اطلاع دیں۔
مزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک و انٹر پیپرمارکنگ میں بڑی غلطیاں،اساتذہ کیخلاف کارروائی کاآغاز
-
پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجرا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجراء
-
پنجاب کے ہرضلع میں 2 سے 4 سکولز کو سکول آف ایمنینس قرار دینے کا فیصلہ
-
سندھ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اساتذہ بھرتی مکمل
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹائمزہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں پائیدار ترقی کے مختلف اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا
-
قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.