برطانیہ میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں پر اسکیم کا آغاز

نئی گاڑی خریدنے پر صارف کو 3 ہزار 750 پائونڈرعایت مل سکے گی

بدھ 16 جولائی 2025 19:31

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء) برطانوی حکومت نے عوام کو ماحول دوست نئی الیکٹرک کاروں کی جانب راغب کرنے کے لیے ڈسکانٹ اسکیم کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

برطانوی حکومت کی جانب سے متعارف کی جانے والی اسکیم کے تحت نئی گاڑی خریدنے پر صارف کو 3 ہزار 750 پائونڈ لاکھ پاکستانی روپی) تک کی رعایت مل سکے گی۔ رپورٹ کے مطابق رعایتی قیمتوں والی گاڑیاں چند ہفتوں میں ڈیلرز کے پاس آ جائیں گی جس کے لیے ڈسکانٹ کی رقم حکومت دے گی جو 3 برس تک کے لیے ہوگی۔ بر طانیہ میں اس وقت 13 لا کھ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے صرف 82 ہزار چارنگ پوائنٹس ہیں جو کم ہیں اور اس کے لیے شہریوں نے چارنگ پوائنٹس بڑھا نے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :