امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کے نیٹ ورک میں توسیع، سات نئے مقامات شامل

بدھ 16 جولائی 2025 22:41

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے ابوظبی سے براہ راست پروازوں میں اضافے کی حکمت عملی کے تحت اپنے نیٹ ورک میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے مقامات میں قازقستان میں الماتے، آذربائیجان میں باکو، رومانیہ میں بخارسٹ، سعودی عرب میں مدینہ منورہ، جارجیا میں تبلیسی، ازبکستان میں تاشقند، اور آرمینیا میں یریوان شامل ہیں۔