اقوام متحدہ کی میزبانی میں فلسطین کانفرنس جنگ بندی کے بعد کے منظر نامے سے متعلق ہے ، فرانس

بدھ 16 جولائی 2025 22:49

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل بیرٹ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی میزبانی میں رواں ماہ ہونے والی فلسطین کانفرنس فلسطین میں جنگ بندی کے بعد پیش آمدہ منظر نامے سے متعلق ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بارے میں تیاری اور غور کا بھی باعث بنے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کے اجلاس سے قبل برسلز میں کیا ہے۔خیال رہے فلسطین کے بارے میں فرانس اور سعودی عرب نے مشترکہ کانفرنس کا طے کیا تھا۔