ق*لاہور ہائیکورٹ نے انسانی سمگلنگ کے ملزم مشری خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی

ملزم پر دو نوجوانوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کیلئے 25، 25 لاکھ روپے لینے کا الزام ہے

بدھ 16 جولائی 2025 20:20

ض*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے انسانی سمگلنگ کے ملزم مشری خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ ملزم پر دو نوجوانوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کا الزام ہے۔ جسٹس شہباز رضوی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم پر انسانی سمگلر ہونے کا الزام ثابت نہیں ہوتا، درخواست گزار کے خلاف موبائل بات چیت پر مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی اے نے ملزم سے کوئی برآمدگی بھی نہیں کرنی۔ ایف آئی اے کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ملزم نے دو نوجوانوں کو اٹلی پہچانے کے لئے 25 ،25 لاکھ روپے وصول کئے۔ دونوں افراد سے گھر والوں کا کوئی رابط نہیں ہو پا رہا۔ خدشہ ہے کہ دونوں افراد یونان کشتی حادثہ کا شکار ہو گئے ہیں۔ عدالت ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی