اے سی چمن اور لیویز فورس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی،ایک چور اور متعددمنشیات فروش گرفتار

بدھ 16 جولائی 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) اے سی چمن امتیاز علی بلوچ اور لیویز فورس نے شہر میں ڈاکوؤں چوروں اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک چور اور متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اے سی چمن امتیاز علی بلوچ کی سربرائی میں دفعدار تاج محمد اور لیویز فورس نے کامیاب کاروائی کے دوران شہر سے موٹرسائیکل چوری کرنے والا چوروں کا سرغنہ چھوٹا خان اور اس کے تین ساتھی عصمت صلاح الدین اور نظر محمد کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے چوری کی گئی موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کیا گیا،ملزمان نے شہر میں چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا،اسی طرح متعدد منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے شیشہ اور ہیروئین برآمد کی گئی ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر امتیازبلوچ نے کہاکہ شہر میں امن وامن کوبرقرار رکھنا ،جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کیخلاف مزید کارروائیوں کے سلسلے کوجاری رکھا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر نے کامیاب کارروائی پر لیویز فورس کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :