بھکرپولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

بدھ 16 جولائی 2025 23:50

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) بھکر میں تھانہ دلیوالہ پولیس نے اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے،ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ خرم شہزاد انجم ہمراہ انتظار حسین اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 113/22 کے اشتہاری ملزم اکرم ولد محمد خان کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔بھکر پولیس جرائم پیشہ افرادکے خلاف سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :