سرگودھا میں حادثات اور بجلی کا کرنٹ لگنے کے واقعات میں 2نوجوان جاںبحق ،3 افراد زخمی

جمعرات 17 جولائی 2025 12:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)سرگودھا میں حادثات اور بجلی کا کرنٹ لگنے کے واقعات میں 2نوجوان جاںبحق اور 3افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ذرائع کے مطابق چک 36بلوچاں والا میں تیز رفتار بس اور کار کے تصادم میں 2افراد محمدی کالونی کے 39 سالہ عبدالرحمن اور 20 سالہ زین العابدین شدید زخمی ہو گے۔

(جاری ہے)

چک 19 پٹرولیم کے قریب شہزور ڈالا کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں وجھ سائیوال کا 60 سالہ محمد یونس جانبحق اور چک 105 شمالی کا 35 سالہ محمد اعجاز شدید زخمی ہو گیا۔جبکہ فیصل آباد روڈ پر پل 112 کے قریب لوڈ ڈمپر کا سریا بجلی کے تاروں سے ٹکرا کر کرنٹ لگے سے فورٹ عباس کا 26 سالہ عنصر علی جاںبحق ہو گیا۔جن کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔