دنیا بھرمیں کشمیری 19جولائی ہفتے کو یوم الحاق پاکستان منائیں گے

یوم الحاق پاکستان کے موقع پر دنیا بھر میں تقریبات اور مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا

جمعرات 17 جولائی 2025 12:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)دنیا بھر میں کشمیری 19جولائی ہفتے کو یوم الحاق پاکستان منائیں گے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر فیصل آباد سمیت دنیا بھر میں تقریبات اور مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا، بھارتی قبضے سے آزادی اور جموں و کشمیر کا پاکستان سے الحاق یقینی بنانے کے لیے جدوجہد تیز کرنے کے عہد کی تجدید بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

19 جولائی 1947ء کو سری نگر میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔اس قرارداد میں کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا۔بھارت نے کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ توڑنے کے لیے تمام تر مظالم بھی آزما لیی.یہی وجہ ہے کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے لاکھوں کشمیری آزادی کا نعرہ لگاتے جام شہادت نوش کر گئے۔لیکن آج بھی کشمیری عوام بھارتی سامراج کے غیر قانونی قبضے کے خلاف آزادی کیلئے مسلسل جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔