فیصل آباد تھانہ مدینہ ڈویژن کی بڑی کارروائی اقدام قتل کا اشتہاری ملزم 06 سال بعد گرفتار کر لیا

جمعرات 17 جولائی 2025 12:30

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)فیصل آباد۔سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمرکی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ مدینہ ڈویژن کی بڑی کارروائی اقدام قتل کا اشتہاری ملزم06 سال بعد گرفتار ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاون مظفر علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم تھانہ مدینہ ٹاون کے مقدمہ 1393/19 بجرم 324/337f5/34 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا. ملزم نعمان نے لڑائی جھگڑے کی رنجش کی بناء پر نعیم شوکت کو فائر مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہوگیا تھا۔ تھانہ مدینہ ٹاون پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا سنگین جرائم میں ملوث ملزمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :