
لاہور، سندر میں ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق ، صوبائی وزیر کے بیٹے کی حالت تشویشناک
حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی تیز رفتار ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا،عبدالستار نامی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا
فیصل علوی
جمعرات 17 جولائی 2025
11:41

(جاری ہے)
پولیس نے حادثے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ مزید تفصیلات حادثے کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔دوسری جانب شہر قائد کراچی میں ڈیفنس فیز 6 شہباز سگنل کے قریب ٹریفک حادثے میں 45سالہ اشرف ولد مظفر شدید زخمی ہوگیا تھا جوہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔
کورنگی ڈیڑھ نمبر میں تیز رفتاربس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی تھی۔پولیس نے حادثہ کی ذمہ دار بس کو قبضے میں لیکر تھانہ منتقل کردیا تھاجبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والی خاتون کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی تھی۔ صدر کینٹ اسٹیشن بلال مسجد کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی تھی لاش سرد خانہ منتقل کردی گئی تھی۔بلوچ کالونی، علاوہ ازیں عمر کالونی کے قریب ٹرین کی زد میں آکر12سالہ عاطف ولد ضمیر خان جاں بحق ہوگیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا ہ کے ضلع کرم کے علاقہ گندال میں گاڑی کھائی میں جا گری تھی۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی جب کہ مقامی لوگوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کردیں تھیں۔زخمیوں کو صدہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بتایا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا ہ کے ضلع کرم کے علاقہ گندال میں گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری تھی۔ حادثے کا شکار مسافر گاڑی گندل سے صدہ جا رہی تھی۔ گاڑی سینٹرل کرم میں سفر کے دوران کھائی میں گری تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی موڑکاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری گاڑی صدہ جا رہی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی گئیں تھیں۔مزید اہم خبریں
-
سرکاری ڈالرز ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان کے بیٹے والد کوملنے کیلئے آئیں گے لیکن سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے
-
نوازشریف اور عمران خان کی جیل ملاقاتوں کا موازنہ کریں، پھر بتائیں کہ امتیازی سلوک کیوں؟
-
شوگر ملز کی لاٹری نکل آئی، پنجاب حکومت کا ہر ماہ بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
جو جماعت خود انتشار کا شکار ہو، وہ عوامی تحریک کی قیادت کیا کرے گی؟
-
حالیہ دنوں میں کلاؤڈ برسٹ سے شدید بارشوں کی غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے
-
سوڈان: متحارب گروہوں کی جھڑپوں میں شہری ہلاکتوں پر ترک کا اظہار افسوس
-
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی پہلی فارسٹ کاربن کریڈٹ میپنگ رپورٹ کا اجراء کردیا
-
لاہور پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ٹک ٹاکر وزیراعلٰی شہریوں سے زبردستی زندہ باد کے نعرے لگوا رہی ہیں
-
چکوال میں طوفانی بارش کے بعد ڈیم کا بند ٹوٹ گیا
-
غزہ: انخلاء کے نئے اسرائیلی حکم سے ہزاروں دربدر
-
وطن لوٹنے والے افغان مہاجرین کو عالمی توجہ کی فوری ضرورت، یو این
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.