
مقبوضہ مغربی کنارے کو اپنا حصہ بنانے کی اسرائیلی کوششوں پر تشویش
یو این
پیر 8 ستمبر 2025
11:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے شمالی غزہ میں اسرائیل کے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں بڑھتی عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں، تباہی اور نقل مکانی کا خدشہ ہے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 'او ایچ سی ایچ آر' کے سربراہ اجیت سنگھے نے یو این نیوز کو بتایا ہے کہ 26 اگست اور یکم ستمبر کے درمیان غزہ میں 813 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
شمالی غزہ میں 10 لاکھ لوگ موجود ہیں جنہیں مغربی علاقوں میں محدود جگہوں پر نقل مکانی کے لیے مجبور ہونا پڑ رہا ہے جہاں انسانی حالات سنگین ہیں۔بہت سے لوگ تحفظ کے خدشات کے پیش نظر نقل مکانی نہیں کر سکتے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد غزہ شہر کے مشرقی علاقوں میں پھنسی ہے جہاں امدادی کارکنوں کو رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا ہے کہ غزہ بھر میں امداد کے حصول کے لیے سرگرداں لوگوں پر اسرائیلی فوج کے حملے بھی جاری ہیں جبکہ امدادی ٹرکوں کے لیے نقل و حرکت آسان نہیں رہی۔
غزہ امدادی فاؤنڈیشن کے مراکز اور امدادی قافلوں کے راستوں پر اب تک 2,146 سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
مغربی کنارے کا 'انضمام'
اجیت سنگھے نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے اور اس کے کچھ حصوں کو اسرائیل کا حصہ بنانے کے مںصوبے سے متعلق اطلاعات تواتر سے سامنے آ رہی ہیں جن کے مطابق اسرائیل اپنے قانون کے تحت ان علاقوں کے انضمام کو تسلیم کرنے اور اپنا قبضہ مستحکم بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے حوالے سے کسی بھی اعلان کے فلسطینیوں کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے۔ اس سے ناصرف ان کا حق خود ارادیت متاثر ہو گا بلکہ ان کی روزمرہ زندگی پر بھی دوررس منفی اثرات ہوں گے۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی خودمختاری اور ملکی قوانین کا نفاذ بڑے پیمانے پر مزید غیر قانونی بستیوں کی تعمیر، موجودہ غیر قانونی فوجی چوکیوں کو قانونی حیثیت دینے اور فلسطینی قدرتی وسائل پر بلاروک و ٹوک مکمل اسرائیلی کنٹرول کی راہ ہموار کرے گا۔
مزید اہم خبریں
-
میں جیل میں تھا اور پولیس والوں کو مارنے کے مقدمات مجھ پر درج کیے گئے،اعظم سواتی
-
بلاول بھٹو کا ایک بار پھر حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
-
چین میں پاکستان کے سفارتخانے میں یوم دفاع و شہداء کی تقریب ، سفیر خلیل ہاشمی نے پرچم کشائی کی
-
اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران بدنظمی، ہاتھاپائی اور گالم گلوچ
-
پاکستان نے اڑان پاکستان کے تحت تبدیلی کا ایک نیا سفر شروع کیا ہے‘احسن اقبال
-
توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 3 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کے کمانڈر میجر جنرل حمد محمد عبداللہ الرمیثی کونشان امتیاز عطا کردیا
-
پاکستان کا عالمی امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ
-
جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے فاسٹ ٹریک پر کام جاری ہے ، وزیر صحت
-
خواتین اور بچیوں کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
امریکہ کے شہر شکاگو میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سفیر پاکستان کے اعزاز میں تقریب
-
سپریم کورٹ رولز کی بذریعہ سرکولیشن منظوری پ چیف جسٹس کو 4 ججز کا خط، فل کورٹ اجلاس میں شرکت سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.