غزہ میں اسرائیلی گولہ باری میں مزید 5 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

جمعرات 17 جولائی 2025 13:43

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) غزہ کی پٹی پر اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت مزید 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

فلسطینی خبر رساں ایجنسی "وفا" کی رپورٹ کے مطابق چار فلسطینی اس وقت شہید ہوئے جب قابض اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے نصیرات مہاجر کیمپ کے مشرق میں ابو عودہ زیتون پریس کے قریب ان پر گولہ باری کی، اسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر کے مغرب میں ایک فلسطینی خاندان کے اپارٹمنٹ کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی قابض فوج نے وسطی غزہ میں دیر البلاح کے جنوبی علاقے "البرکہ" کو بھی نشانہ بنایا جہاں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔ رفح کے شمال مغرب میں قابض فوج نے کئی رہائشی عمارتوں کو دھماکوں سے تباہ کر دیا۔اس سے قبل گزشتہ روز غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 94 شہدا کی لاشیں ہسپتالوں میں لائی گئیں جبکہ 252 افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :