عراق ،شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 50 افراد جاں بحق و زخمی

جمعرات 17 جولائی 2025 14:10

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) عراق کے مشرقی شہر الکوت میں شاپنگ مال میں آگ لگنے سے تقریباً 50 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔ اے ایف پی کے مطابق صوبہ واسط کے گورنر محمد المیاہی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز الکوت میں ایک بڑے شاپنگ سینٹر ہائپر مال میں آتشزدگی کے باعث تقریباً 50 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو الکوت کے ہسپتال منتقل کر دیا۔ آگ لگنے وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ۔ گورنرمحمد المیاہی نے صوبے میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکام عمارت اور مال کے مالک کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔اے ایف پی کے ایک نمائندے نے بتایا کہ مال صرف پانچ دن پہلے کھلا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ پہلی منزل سے شروع ہوئی تھی ۔