خیبر ،جمرود پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی آئس برآمد، ملزم گرفتار

جمعرات 17 جولائی 2025 14:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ضلع خیبر میں جمرود پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کر کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کی قیادت میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں و سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ، ایس ایچ او جمرود نسیم خان کی نگرانی میں چرماروں روڈ شاکس پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران پیدل مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 3 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔ملزم ایواب ساکن گودر جمرود کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے جمرود پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خاتمے کے لئے خیبر پولیس پرعزم ہے۔نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :