19 جولائی کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جولائی کو میرپورخاص، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 17 جولائی 2025 15:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے کہا ہے کہ 19جولائی کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ آج اور کل (جمعہ اور جمعرات )موسم جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، کراچی کا زیادہ سے زیادہ پارہ 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

صبح کے وقت نمی کا تناسب 80 جبکہ شام کے وقت 65 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، صوبے کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، ٹھٹھہ، سجاول اور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، 19 جولائی کو میرپورخاص، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :