اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹے میں 93 فلسطینی شہید

جمعرات 17 جولائی 2025 16:12

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)اسرائیل کی بمباری سے پچھلے 24 گھنٹوں میں 93 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ 93 شہادتوں میں وہ 30 افراد بھی شامل ہیں جو غذائی امداد کے منتظر تھے اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

غزہ میں بوریج ریفوجی کیمپ میں ایک اسکول پر بمباری سے 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بربریت سے 58 ہزار 573 مظلوم فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 39 ہزار 607 زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :