
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سندھ پبلک سروس کمیشن کا دورہ، کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کیا
جمعرات 17 جولائی 2025 17:20

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اداروں میں تقرریاں صرف قابلیت کی بنیاد پر ہونی چاہئیں تاکہ انتظامی ڈھانچہ مضبوط اور فعال ہو۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئی CBT لیب 500 ٹیبز پر مشتمل ہے جس میں روزانہ 2000 امیدوار ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔ یہ نظام فوری نتائج اور انسانی غلطیوں سے پاک عمل کو یقینی بناتا ہے۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ متعارف کرانے والا پاکستان کا پہلا ادارہ ہے۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ نے حیدرآباد میں زیر تعمیر ایس پی ایس سی سیکرٹریٹ کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔ سیکرٹری ورکس نواز سوہو نے منصوبے کی تفصیلات پر بریفنگ دی۔ یہ جدید کمپلیکس 2517.430 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے، جس میں اب تک 2257.242 ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ مالی سال 2025-26 کے لیے 258.400 ملین روپے درکار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے فنڈز کے فوری اجراء کی ہدایت جاری کی اور منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ کمپلیکس میں دفاتر، آڈیٹوریم، ڈیجیٹل لائبریری، کیفےٹیریا، نماز کی جگہ، کنٹرول روم، میڈیا روم اور IT لیب سمیت جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ گرے سٹرکچر اور ٹائل ورک مکمل ہو چکا ہے اور اب فائنل فنشنگ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے عمارت کی تیسری منزل پر قائم آڈیٹوریم اور پانچویں منزل پر بنائے گئے کیفے ٹیریا کو ادارے کے لیے اہم اثاثہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے انفراسٹرکچر میں بہتری ناگزیر ہے اور ایس پی ایس سی کا نیا کمپلیکس میرٹ اور شفافیت کے عمل کو تقویت دے گا۔مزید برآں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ موجودہ چیئرمین محمد وسیم کی قیادت میں 20 ہزار سے زائد سفارشات سرکاری محکموں کو بھیجی جا چکی ہیں اور 100 سے زائد ملازمین کو ترقی دی گئی ہے،ان کی تنخواہوں اور دفاتر کی تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کو ماضی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا تاہم موجودہ انتظامیہ نے محنت اور دیانتداری سے ادارے کو ایک شفاف اور فعال ادارہ بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر اسامیوں کے ٹیسٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے دورے اور افتتاحی تقاریب کے دوران واضح کیا کہ حکومت شفافیت، میرٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سرکاری نظام کو مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔مزید اہم خبریں
-
فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں
-
اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس کو روکنے کیلئے نجی ہوٹل پر دباو ڈالا جا رہا ہے
-
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا
-
سب سے زیادہ شوگرملیں آصف زرداری، پھر جہانگیر ترین اور شریف خاندان کی ہیں
-
جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے
-
اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط
-
مودی کو اب حقیقت مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا
-
پاکستان کی بچوں میں کینسر کے خلاف عالمی پلیٹ فارم میں شمولیت
-
جرائم پر جبراً مجبور ہونے والے افراد کو قانوی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
-
وزیراعظم کی چینی کی ایکس مل قیمت 165 اور ریٹیل 173روپے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
-
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
کیا آپ بھی چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرتے ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.