آسٹریلیا کی خواتین ٹیم ون ڈے سیریز کے لئے رواں سال ستمبر میں بھارت کا دورہ کرے گی

جمعرات 17 جولائی 2025 17:20

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے اعلامیے کے مطابق آسٹریلیا کی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم رواں سال ستمبر میں بھارت کا دورہ کرے گی اور میزبان بھارتی خواتین ٹیم کے خلاف 3ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 14 ستمبر کو پہلے ون ڈے میچ سے شروع ہوگی ۔

یہ میچ مہاراجہ یادوندرا سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، ملان پور، نیو چندی گڑھ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو مہاراجہ یادوندرا سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، ملان پور، نیو چندی گڑھ میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 20 ستمبر کو ارون جیٹلی سٹیڈیم، دہلی میں کھیلا جائے گا۔