بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو توا غنڈوں کا مسلم نوجوان پر بہیمانہ تشدد، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل

جمعرات 17 جولائی 2025 17:20

لکھنو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے علاقے بالی پور میں ہندو توا غنڈوں نے مسلم نوجوان کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو توا غنڈوں نے مسلم نوجوان پر ایک ہندو لڑکی کےساتھ تعلقات کا الزام لگایا۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ 25سالہ مقصود عالم کو بے دردی سے لاٹھیوں سے مارا گیا، گھونسے اور لاتیں ماری گئیں۔

(جاری ہے)

آس پا س موجود لوگوں میں سے کسی نے اس کی مددنہیں کی بلکہ وہ اس بہیمانہ کارروائی کی ویڈیو بناتے رہے۔ ایک دکاندار نے کہا کہ مقصود عالم مدد کے لئے پکار رہا تھا، لیکن کوئی آگے نہیں آیا۔ دکاندارنے کہا کہ غنڈوں نے اس دوران مذہبی نعرے بھی لگائے اور مسلم نوجوان کو دہشت گرد قرار دیا۔مقصود عالم کو بعد میں تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کیاگیا۔یہ واقعہ بھارت میں اسلامو فوبیا اورہجومی تشددکے بڑھتے ہوئے ماحول کو ظاہر کرتا ہے۔ ہندوغنڈوں کی طرف سے مسلمانوں پر جھوٹے الزامات لگانا اور انہیں تشددکا نشانہ بنانا روزکامعمول ہے۔