ڈویلپمنٹ سکیموں میں مقررہ تکمیل کی مدت پر فوکس کیا جائے،ڈپٹی کمشنر خانیوال

جمعرات 17 جولائی 2025 19:20

خانیوال 17 جولائی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں (ایس اے پی،ایس اے ڈی جی،نیو ڈویلپمنٹ) ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ترقیاتی سکیموں میں عوامی مفاد کو مدنظر رکھا گیا ہے،ڈویلپمنٹ سکیموں میں مقررہ تکمیل کی مدت پر فوکس کیا جائے،کنسٹرکشن ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،سڑکوں کی تعمیر کے دوران شولڈرز کو بھی مضبوط بنایا جائے۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن نے ترقیاتی سکیموں بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایک ارب29 کروڑ روپے کی نئی15سکیموں کی منظوری دی گئی،نئی سکیموں میں نالیاں،سولنگ اور روڈز کی سکیمیں شامل ہیں۔اجلاس میں اے ڈی سی جی غلام مصطفی سیہڑ، ایکسیئن طارق سعید،ڈاکٹر خالدمحمود ودیگر افسران بھی موجود تھے۔\378