بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

جمعرات 17 جولائی 2025 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمندکی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز کیس کی سماعت اڈیالہ جیل کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس میں ہی ہوئی،بانی پی ٹی آئی و بشری بی بی کی جانب خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔سماعت بغیر کارروائی 24 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔