سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کے بیٹے نے جلد کام نہ کرنے پر ملازم کو گولی مار دی، ملزم گرفتار

کوئی بھی ملزم قانون سے بالا تر نہیں ہے، ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او

جمعرات 17 جولائی 2025 19:50

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء) سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے جلد کام نہ کرنے پر اپنے ہی ملازم کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق موسیٰ مانیکا نے فائرنگ کے بعد جدید اسلحہ سے لیس ہو کر زخمی ملازم علی بہادر کو اٹھانے سے بھی منع کردیا تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر لیا گیا ڈی پی او جاوید چدھڑ نے کہا کہ مجرم کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو، اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، کوئی بھی ملزم قانون سے بالا تر نہیں ہے، ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔