مسلم لیگ ن اقلیت کی نشست سے دستبردار ہوگی،امیرمقام

پارٹی کے بڑوں کافیصلہ تھا کہ مسلم لیگ ن اقلیت کی نشست سے دستبردار ہوگی، اقلیت کی نشست جے یو آئی کو دی گئی، وفاقی وزیر

جمعرات 17 جولائی 2025 21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پارٹی کے بڑوں نے بات جیت کی، اور فیصلہ ہوا کہ مسلم لیگ ن اقلیت کی نشست سے دستبردار ہوگی، سینٹ الیکشن میں الزامات لگ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ مشاورت سے سینٹ کی سیٹیں ملے۔

(جاری ہے)

پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ اقلیتی نشست کے حوالے سے الیکشن کمیشن آئے ہیں،جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کی ایک اقلیتی نشست پر ٹاس تھا، پارٹی کے بڑوں نے بات جیت کی، اور فیصلہ ہوا کہ مسلم لیگ ن اقلیت کی نشست سے دستبردار ہوگی، اقلیت کی نشست جے یو آئی کو دی گئی، سینٹ الیکشن میں الزامات لگ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ مشاورت سے سینٹ کی سیٹیں ملے، چھ حکومت اور پانچ اپوزیشن کو ملے یہ بات جیت جاری ہے، ہم اپوزیشن کی طرف سے بات کررہے ہیں، حکومت کا موقف وہ خود دینگے،اگر مشاورت سے بات نہیں بنتی تو اپوزیشن پھر مل کر سینٹ الیکشن لڑے گی، ہم بڑے دل کا مظاہرہ کررہے ہیں، دیگر پارٹیوں کو دو دو سیٹیں بھی ملے تو کوئی بات نہیں۔