اسرائیل کے دو انتہا پسند وزیروں کے سلووینیا میں داخلی پر پابندی لگا دی گئی

جمعہ 18 جولائی 2025 10:35

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)سلووینیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے دو انتہا پسند وزیروں کے سلووینیا میں داخلے پر پابندی لگا دی ۔

(جاری ہے)

ان دونوں اسرائیلی وزیروں میں اسرائیل کے انتہائی اہم وزیر برائے داخلہ امور ایتمار بین گویر اور وزیر خزانہ بذالیل سموٹریچ شامل ہیں جنہیں سلووینیا نے ناپسندیدہ اسرائیلی حکومتی عہدیداران ڈکلیئر کیا ہے۔یورپی ملک کی طرف سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں اسرائیلی وزیر لوگوں کو انتہا پسندانہ تشدد پر ابھارتے ہیں اور فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ ان کی نسل کشی میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :