اے ٹی سی لاہور،پی ٹی آئی رہنمائو ں مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع

جمعہ 18 جولائی 2025 10:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جلائو گھیرا ئوکے مقدمات میں تحریکِ انصاف کی رہنما مسرت چیمہ، ان کے شوہر جمشید چیمہ اور پی ٹی آئی رہنما احمد چھٹہ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران مسرت چیمہ، جمشید چیمہ اور احمد چھٹہ عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم دیا۔