پاکستان چھوڑ دیا ہے اور وی لاگنگ بھی نہیں کرونگا، رجب بٹ نے پاکستان چھوڑنے کی وجوہات بتا دیں

جب تک ان کی والدہ کی رضامندی شامل نہیں ہوگی وہ کوئی بھی نیا وی لاگز اپلوڈ نہیں کریں گے اور یہی ان کی اولین شرط ہے،میری والدہ ان کی سلامتی کو لے کر بہت پریشان ہیں اور موجودہ صورتحال کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، یوٹیوبر کی لائیو سیشن میں گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 18 جولائی 2025 11:31

پاکستان چھوڑ دیا ہے اور وی لاگنگ بھی نہیں کرونگا، رجب بٹ نے پاکستان ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی 2025)پاکستان چھوڑ دیا ہے اور وی لاگنگ بھی نہیں کرونگا، رجب بٹ نے لائیوسیشن کے دوران پاکستان چھوڑنے کی وجوہات بتادیں،جب تک ان کی والدہ کی رضامندی شامل نہیں ہوگی وہ کوئی بھی نیا وی لاگز اپلوڈ نہیں کریں گے اور یہی ان کی اولین شرط ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے معروف یوٹیوبر رجب بٹ حالیہ تنازع کے بعد ملک چھوڑ چکے ہیں اور انہوں نے وی لاگنگ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

رجب بٹ نے ٹک ٹاک پر لائیو آنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور اپنے مداحوں سے صبر و تحمل اور حمایت کی اپیل کی ہے۔ لائیوگفتگو کے دوران یوٹیوبر رجب بٹ کاکہنا تھا کہ ان کی والدہ ان کی سلامتی کو لے کر بہت پریشان ہیں اور موجودہ صورتحال کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اور اسی لئے انہوں نے بیٹے کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے خود انہیں ایئرپورٹ پر الوداع کہا۔

رجب بٹ نے اگرچہ اپنی موجودہ رہائش گاہ ظاہر نہیں کی تاہم حالیہ ٹک ٹاک لائیو سیشن کے دوران دبئی اور پاکستان کے وقت کا تقابلی ذکر کرتے ہوئے بیرون ملک موجودگی کا عندیہ دیا۔گفتگو کے دوران رجب بٹ نے یہ واضح کیا کہ وہ وی لاگنگ کو مکمل طور پر ترک نہیں کر رہے بلکہ صورتحال معمول پر آنے تک سرگرمیاں معطل کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق وہ وضاحت پر مبنی چند ویڈیوز پہلے ہی ریکارڈ کر چکے ہیں جنہیں وہ مناسب وقت پر منظر عام پر لائیں گے۔

یوٹیوبراس وقت پاکستان میں کئی مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ ان پر مذہبی حوالے سے حساس مواد پر مبنی مواد پوسٹ کرنے کا بھی الزام ہے جس پر لاہور ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور کی عدالت میں رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائرکر دی تھی۔یوٹیوبر ایک بار پھر بار مشکل میں پڑگئے تھے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کاروائی کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردئیے تھے۔

درخواست شہری شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری کی وساطت سے دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کی ویڈیو میں رجب بٹ نے صحابہ کی شان میں توہین آمیز الفاظ کہے تھے۔درخواست میں بتایا گیا تھاکہ رجب بٹ کے خلاف این سی سی آئی اے سے رجوع کیا تاہم مقدمہ درج نہیں کیا گیاتھا۔ عدالت این سی سی آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ نئی متنازع ویڈیو کے بعد رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر جہاز میں سفر کے دوران ایک سٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ اگر مشہور ہونا ہے تو پاکستان سے باہر جاکر ہوناہوگا۔رجب بٹ کوپہلے بھی مختلف مقدمات کا سامنا رہا تھا۔