عراق اور کردستان کے درمیان تیل کی برآمدات بحال کرنے پر اتفاق

ڈرون حملوں کے بعد کئی اہم تیل تنصیبات بند، بغداد اور اربیل کے درمیان نیا معاہدہ

جمعہ 18 جولائی 2025 13:02

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)عراقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اربیل اور بغداد کے درمیان ایک اہم معاہدے کے بعد کردستان عراق سے خام تیل کی برآمدات کا عمل دو سال سے زائد کے تعطل کے بعد بحال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حالیہ دنوں میں ڈرون حملوں کے باعث علاقے کی تیل تنصیبات نشانہ بنی ہیں۔معاہدے کے تحت کرد حکومت فوری طور پر اپنے تمام تیل کے ذخائر سے حاصل ہونے والا خام تیل عراقی سرکاری ادارے سومو کے حوالے کرے گی، تاکہ وہ اسے برآمد کر سکے۔ اس حوالے سے فریقین کے درمیان طے پایا ہے کہ یومیہ کم از کم 2 لاکھ 30 ہزار بیرل تیل فراہم کیا جائے گا۔ عراقی وزارت خزانہ کرد حکومت کو ہر بیرل کے عوض 16 ڈالر ادا کرے گی۔