سعودی امدادی طیارہ حلب پہنچ گیا، اللاذقیہ کے متاثرین کے لیے فوری امداد کی فراہمی

جمعہ 18 جولائی 2025 13:02

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)سعودی عرب کا پہلا امدادی طیارہ شام کے بین الاقوامی ہوائی اڈے، حلب پہنچ گیا ہے۔ یہ طیارہ فوری امدادی سامان لے کر آیا ہے جس میں رہائشی خیمے اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ سامان ان افراد کی مدد کے لیے بھیجا گیا ہے جو حالیہ دنوں میں اللاذقیہ کے علاقے میں لگنے والی شدید جنگلاتی آگ سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ طیارہ سعودی عرب کی جانب سے شام کے لیے بھیجے گئے امدادی فضائی پل کی پہلی کڑی ہے، جسے مرکزِ شاہ سلمان برائے امداد و انسانی خدمات نے وزارتِ دفاع کے اشتراک سے ترتیب دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :