کراچی میں پولیس کی بروقت کارروائی،7 سالہ لاپتہ بچی مل گئی

جمعہ 18 جولائی 2025 13:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)قائد آباد میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سات سالہ مقدس مریم کو والدین سے ملوادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سات سالہ مقدس مریم کو والدین سے ملو ادیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مقدس مریم گھر سے نکل کر لاپتہ ہو گئی تھی، والد نے گمشدگی رپورٹ درج کرائی تھی، پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر مسلم آباد کالونی سے بچی کو تلاش کیا اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بچی کو والدین کے حوالیکردیا۔

متعلقہ عنوان :