نوشہرو فیروز،جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائیوں کا قاتل گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعہ 18 جولائی 2025 15:13

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائیوں کا قاتل گرفتار، اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہروفیروز کے نواحی گاؤں بہارو سیال میں چند روز قبل پیش آنے والے دوہرے قتل کی واردات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جائیداد کے تنازع پر اپنے ہی دو بڑے بھائیوں، شوکت سیال اور شہزادو سیال کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم شاہنواز سیال کو ٹھاروشاہ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔ ایس ایس پی آفس نوشہروفیروز سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی نوشہروفیروز بشیر احمد بروہی نے اس اہم کامیابی پر ایس ایچ او ٹھاروشاہ اور دیگر پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔\378